بے کس بے سہاروں کا سہا را ہے حبیب ِ خدا
دونوں جہا نوں کاسب سے پیارا ہے حبیب ِ خدا
چمکتی پیار ی جبین سے روشن ہے سا را جہاں
دونوں عالم کا اعلیٰ اور د لارا ہے حبیب ِ خدا
ترستی ہیں آ نکھیں میر ی دیدارِ مصطفی کو
میرے د ل کی دھڑکنوں نے پکا را ہے حبیب ِ خدا
نورِ مصطفی سے روشن ہیں سورج چاند ستارے
میری قسمت کے ستارے کو سنو ارا ہے حبیب ِ خدا
کا لی ذلفوں کی خو شبو سے مہکتی ہیں فضا ئیں
حسنِ کا ئنات کے ر نگ وبو کو نکھارا ہے حبیب ِ خدا